۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر / درس اخلاق آیت الله محسن فقیهی در مدرسه علمیه آیت الله العظمی گلپایگانی

حوزہ/ پاکستانی حکومت، سیکیورٹی اور دفاعی فورسز سے پاکستانی عوام اور شیعوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور اس طرح کے دردناک واقعے کی تکرار کو روکنے کے لئے مزید اقدامات کی توقع کی جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوری اسلامی ایران کے ممتاز عالم دین اور حوزہ علمیہ قم کے برجستہ استاد آیت اللہ شیخ محسن فقیہی نے ایک بیان میں کوئٹہ کے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس بیان کا متن حسب ذیل ہے:

بسم‌الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

ولا تحسبن الذین قتلوا فی سبیل الله امواتا بل احیا عند ربهم یرزقون

کوئٹہ پاکستان میں،خاندان عصمت و طہارت کے 11عقیدت مندوں اور پیروکاروں کی تکفیری گمراہ کن گروہوں کے ہاتھوں شہادت نے ایک بار پھر شیعیان و دوستان اہل بیت علیہم السلام کے خلاف دہشت گرد داعش اور صہیونی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو برملا کردیا۔
اس المناک جرائم اور واقعے نے ہر آزاد انسان کے دل کو مجروح کردیاہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور حقوق بشر کے دعویدار اداروں اور بین الاقوامی حکومتوں کو تکفیریوں کے اس غیر انسانی اور وحشیانہ تشدد کے مقابلے میں خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

پاکستانی حکومت، سیکیورٹی اور دفاعی فورسز سے پاکستانی عوام اور شیعوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور اس طرح کے دردناک واقعے کی تکرار کو روکنے کے لئے مزید اقدامات کی توقع کی جاتی ہے۔

میں،شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ، اس دردناک اور المناک حادثے کی مناسبت سے امام زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف ،شہداء کے معزز لواحقین ، برادر ملک پاکستان کے معزز عوام اور خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام کے عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالٰی سے شہدائے عالی مقام کی بلندی درجات،مغفرت و رحمت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

محسن فقیہی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed abuzar Sherazi PK 18:18 - 2021/01/10
    0 0
    Bhot khoob Allah ap ke lambi umar krya